164

دوبیرن کا رہائشی نوجوان لیبیا سے غیر قانونی اٹلی جاتے ہوئے ڈوب گیا

سکوٹ(انوارالحق راجہ ،نمائندہ پنڈی پوسٹ) ڈھوک پاری دوبیرن موضع دوبیرن کلاں کے رہائشی ارشد محمود جوکہ دوبیرن کلاں بازار میں سبزی فروٹ شاپ کی دکان چلاتے ہیں کا جوان سال بیٹا لیبیا سے اٹلی جاتے ہو ئے سمندر کی لہروں کی نذر ہو گیا، لاش کی تلاش جاری، تفصیلات کے مطابق ڈھوک پاری دوبیرن موضع دوبیرن کلاں کے رہائشی محمدارشدجو کہ دوبیرن کلاں بازار میں سبزی فروٹ شاپ چلاتے ہیں کا 30سالہ شادی شدہ بیٹا محمد وسیم جو کہ لیبیا سے غیر قانونی اٹلی جا رہا تھا سمندر میں ڈوب کر جان بحق ہو گیا۔ جان بحق ہو نے والوں میں آزاد کشمیر کا ایک نوجوان بھی شامل ہے کشتی میں کل 23 افرا سوار تھے امدادی اہلکاروں نے دیگر21افراد کی جانین بچا لیں،جان بحق ہو نے ولانوجوان شادی شدہ تھا اور محض بیس دن قبل اس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہو ئی تھی، جان بحق ہو نے والے دونوں نوجوانوں لاشیں تاحال نہیں مل سکی ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں