121

دریا برد ہونیوالی کوسٹر حادثے میں دلہن معجزانہ طور پر بچ گئی

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) بدقسمت کوسٹر حادثے میں معجزانہ طور پر بچنے ولی دلہن ملکہ کا کہنا تھا پریشنگ سے کوسٹر میں سوار تھے ڈویاں چیک پوسٹ پر انٹری کرنے کے بعد ڈرائیور نے کوسٹر کی رفتار تیز کی ساتھ گانے بھی اونچی اواز میں چلائے تیز رفتاری کے باعث کوسٹر پہلے دیوار سے ٹکرائی پھر ہوا میں اونچی ہوکر پل کا جنگلہ توڑ کر دریا کے بیچ اتر گئی

میں شیشے کے سائڈ پہ تھی شیشہ توڑنے سے میں باہر نکلی اور دریا میں تیر رہی تھی کسی نے دیکھ کر مجھے دریا سے نکالا لیکن میرا پورا خاندان دریا برد ہوا۔ گزشتہ روز دن ایک بجے تھلیچی پل ست گرنے والی کوسٹر میں 27 باراتی سوار تھے جس میں دلہن ۔دلہا کے خاندان والے تھے ۔۔ اس حادثے میں صرف دلہن معجزانہ طور پر بچ گئی باقی 26 افراد جابحق ہوگئے جن میں 16 میتیں دریا سے نکال لی گئی ہے باقیوں کی تلاش اج دوسرے روز بھی جاری ہے ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں