دارارقم گروپ آف کالجز گرلز کیمپس کلرسیداں  کی افتتاحی تقریب

دارارقم گروپ آف کالجز گرلز کیمپس کلرسیداں کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی تقریب میں بڑی تعداد میں سیاسی سماجی شخصیات ماہرین تعلیم وکلاء طلباء صحافیوں اور شہریوں نے شرکت کی دربارعالیہ کلیام شریف کے سجادہ نشین پیر سائیں شعبان فرید خصوصی طور پر تقریب میں شریک ہوئے رسم افتتاح میں شامل ہوئے اور خصوصی دعا کروائی ہوئے انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا طلباء کو ڈگریوں کے حصول کے ساتھ نظریاتی و فکری تربیت بھی حاصل کرنی چاھئیے تعلیمی اداروں کو اس جانب خصوصی توجہ دینے کی ضروت ہے تقریب کی صدارت ڈائریکٹر کالج محمد توقیر اعوان نے کی، ڈائریکٹر کالجز ملک اظہر محمود نے کہا کہ فی زمانہ جدید علوم کے بغیر اقوام عالم سے مقابلہ کرنا ممکن نہیں اس درسگاہ میں طلبہ کو جدید علوم کی تعلیم کے ساتھ نظریاتی اخلاقی اور فکری تربیت سےبھی آراستہ کیا جائے گا ،ماہر تعلیم ڈاکٹر اشتیاق احمد گوندل نے کہا کہ ہم نے اے آئی ( مصنوعی ذہانت ) پر فوکس کیا ہے اس جدید تعلیم کی بدولت ہی آج کامیابیاں سمیٹی جا سکتی ہیں پاکستانی بہادر افواج نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھارت کو شکست فاش دی, دارارقم کی کوشش ہے کہ معاشرتی تقسیم کو ختم کرسکیں،محمد توقیر اعوان نے کہا کہ ہم نے جدید سہولیات سے مزین درسگاہ قائم کا آغاز کیا ہے ہم مل کر اسے دیگر اداروں سے منفرد ثابت کریں گے۔