پشاور (حذیفہ اشرف) خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حلف برداری کی تقریب میں کابینہ ارکان سے حلف لیا۔تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اسپیکر صوبائی اسمبلی سمیت اہم سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی، جبکہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور پارٹی کے دیگر سینئر اراکین بھی تقریب میں موجود تھے۔ذرائع کے مطابق، نئی کابینہ کے ارکان جلد اپنے محکموں کا چارج سنبھالیں گے تاکہ صوبے میں انتظامی اور ترقیاتی امور تیزی سے آگے بڑھائے جا سکیں