راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) راولپنڈی نے خاتون کی برہنہ اور قابل اعتراض تصاویر و ویڈیو واٹس ایپ گروپ میں شئیر کرنے اور بلیک میلنگ میں مطلوب بھائی بہنوں پر مشتمل 3 رکنی گروہ گرفتار کرلیا مسماۃ (م ق) نامی متاثرہ خاتون کی شکائیت پر گرفتار ہونے والے گروہ میں شامل بہنوں تسمیہ فاروق، صائمہ نورین اور ان کا بھائی عامر فاروق شامل ہیں ملزمان شہریوں کو نفسیاتی جال میں پھنسا کر ان کی نجی زندگی کو نشانہ بناتے رہے متاثرہ لڑکیوں سے دوستی کے بعد مذکورہ بہنیں اپنے بھائی سے ان کا تعارف کرواتی تھیں اور قربت بڑھنے پر غیر اخلاقی و غیر قانونی نوعیت کی ویڈیوز اور تصاویر خفیہ طور پر تیار کی جاتیں بعد ازاں اس مواد کو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر متاثرہ افراد کو بلیک میل کر کے بھاری رقوم وصول کی جاتی متاثرہ خاتون کی درخواست پر ایڈیشنل ڈائریکٹر محمود الحسن ستی کی ہدایت پر سرکل انچارج ندیم احمد خان نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے فون قبضے میں لئے فون ڈیوائسز کی فرانزک جانچ سے قابل اعتراض ویڈیوز، تصاویر اور چیٹس برآمد ہوئیں جس پر ملزمان کے خلاف پریونشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) 2016 کی سیکشن 20 اور 21 کے ساتھ تعزیرات پاکستان کی دفعات 109 اور 383 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا
اہم خبریں
جی،پی،او چوک مال روڈ مری کی مرکزی جامع مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
جہلم پولیس کی اہم کاروائی قیسو گینگ کے تین ارکان گرفتار چوری شدہ سامان اور نقدی برآمد
جہلم پولیس نے ایمرجنسی 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا
ملک وقوم کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے عوامی مسائل کا ادراک ہے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہیں: سابق ایم این اے منصور حیات خان اور سابق ایم پی اے عمارخان کا ٹھٹہ خلیل ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب
ایبٹ آباد:خیبرپختونخوا پولیس میں تین افسران کے تبادلے اور تقرریاں
پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
آپریشن مہادیو کی ہمارے نزدیک کوئی اہمیت نہیں، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان کہانیاں ہیں: پاکستان
سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی کار 10 دن بعد کاک پل سے برآمد، کرنل اسحاق کی بیٹی کی تلاش جاری
جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پنڈی پوسٹ کی خبر پر فوری ایکشن، کینٹ بورڈ نے مال روڈ انڈر پاس راولپنڈی کے 9 مین ہول دوبارہ نصب