ٹیکسلا ۔ صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑا کا کرسچن ہسپتال ٹیکسلا کا دورہ، سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت، تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے ٹیکسلا میں کرسچن ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی پنجاب اسمبلی محسن ایوب اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عمران الیاس بھی ان کے ہمراہ تھے وزیر انسانی حقوق نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، ایمرجنسی وارڈ اور مریضوں کے علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے اور علاج معالجے میں مزید بہتری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت عامہ کے نظام کی بہتری اور اقلیتی برادری کے فلاحی اداروں کی سرپرستی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کرسچن ہسپتال سمیت دیگر فلاحی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
اہم خبریں
ملک معاشی بحران سے نکل چکا،ادارہ جاتی اصلاحات سے گڈ گورننس میں اضافہ ہو گا،وزیر اعظم
ثناء یوسف قتل کیس میں مزید دو گواہان کے بیانات ریکارڈ.
نادرا نے گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کردیا۔
پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے برتری حاصل کرلی۔
ملکہ کوہسار مری کےلئے حکومت پنجاب کی جانب سے طویل چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
مدرسہ تعلیم الاسلام گلشن عمر سہلڈ میں حفظِ قرآن کی دستاربندی اور تقسیمِ انعامات کی پروقار تقریب
ترکمانستان میں عالمی کانفرنس،وزیراعظم کی روسی، ترک اور ایرانی صدور سے ملاقاتیں،عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے،
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،علی امین گنڈاپور شامل نہیں،نوٹیفکیشن جاری۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ۔
گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا،انتخابات کیلئے انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر