تفصیلات کے مطابق مورخہ 21.05.2026 کو مسمی شیراز سکنہ حسن ابدال نے تھانہ سٹی حسن ابدال میں درخواست دی کہ میں کام سے چھٹی کے بعد گھر واپس آ رہا تھا کہ گلی میں کھڑے ایک شخص سے وہاں موجود ہونے کی وجہ پوچھی، اسی دوران مذکورہ شخص نے طیش میں آ کر اچانک پسٹل نکالا اور فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ اور شور کی آواز سن کر اہلِ علاقہ موقع پر جمع ہو گئے جنہوں نے میری جان بچائی، جبکہ ملزم جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا، پولیس ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم شکیل اختر ولد محمد آمین سکنہ محلہ اسلام پورہ حسن ابدال کو قلیل وقت میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔