حج2026لبیک کی صداوں میں انڈونیشیا سر فہرست

(پنڈی پوسٹ نیوز)انڈونیشیا نے 2026 میں حج کے لیے سب سے زیادہ عازمین بھیجنے والے ملک کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔رپورٹس کے مطابق رواں سال 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد انڈونیشی شہریوں نے فریضۂ حج ادا کیا، جس کے بعد انڈونیشیا دنیا بھر میں سب سے زیادہ حجاج کرام بھیجنے والا ملک بن گیا ہے۔دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی رکھنے والے انڈونیشیا میں ہر سال لاکھوں افراد حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں، جبکہ حج کے لیے طویل انتظار کی فہرستیں بھی موجود ہیں۔حج 2026 کے دوران انڈونیشی عازمین کی بڑی تعداد نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں عبادات ادا کیں اور فریضۂ حج مکمل کیا۔مذہبی حلقوں کے مطابق یہ اعدادوشمار انڈونیشیا میں حج سے گہری وابستگی اور مذہبی جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔