تفصیلات کے مطابق جہلم میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر انتظامیہ نے 35 دکانوں کو چیک کیا حکومت پنجاب کی جانب سے 173 روپے کے سرکاری نرخ چینی کے مقرر ہیں خلاف ورزی کی صورت میں 45 ہزار کا جرمانہ کیا گیا جبکہ تین دکاندار گرفتار کر لئے گئے ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کم وزن یا ذیادہ منافع خوری کرنے والوں کو کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا
