تھانہ سول لائنز نے ایمرجنسی 15 کی کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کرایا
ملزم معصوم بچی کو اغواءکر کے دریا کی جانب لے جا رہا تھا۔ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نےچند منٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اغواء شدہ بچی کو بازیاب کروا لیا، بچی بحفاظت لواحقین کے حوالے کر دی گئی