جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ،جسٹس منصور ،جسٹس منیب نے بائیکاٹ کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے جس کی کارروائی کا جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے بائیکاٹ کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے کمیشن کی کارروائی روکنے کا مؤقف اپنایا تھا۔

کارروائی نہ روکنے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے کمیشن کی کارروائی بائیکاٹ کیا۔جسٹس منصور علی شاہ نے اجلاس میں اپنے خط کا حوالہ دیا جبکہ جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ کے مؤقف کی تائید کی۔

ذرائع کے مطابق علی ظفر نے اسلام آباد ہائی کورٹ ججز کی سینیارٹی طے ہونے تک اجلاس مؤخر کرنے کا مؤقف اپنایا، بیرسٹر گوہر علی نے سینیٹر علی ظفر کے مؤقف کی تائید کی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے سینیٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر کو اجلاس چھوڑ کر جانے سے روکا جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا آپ آزاد ارکان ہیں بیٹھے رہیں، دونوں ممبران جسٹس جمال کے کہنے کے باوجود اجلاس چھوڑ کر باہر آگئے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں بیرسٹر گوہر علی خان اور بیرسٹر علی ظفر نے بھی جوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں