لاہور(پنڈی پوسٹ نیوز) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز سکول بند کرنے کی کوئی تجویز فی الحال ان کے سامنے نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہنی چاہئیں اور تعلیم کے شعبے کو ایسی پابندیوں سے مستثنیٰ رکھا جائے۔ صوبائی وزیر کے مطابق جمعہ کو سکول بند کرنے سے ایندھن یا دیگر اخراجات میں خاطر خواہ بچت نہیں ہوگی، کیونکہ بڑی تعداد میں طلبہ پیدل سکول جاتے ہیں۔