ثنا یوسف قتل کیس ، ملزم کو سزائے موت کا حکم،10 سال قید اور 2 لاکھ جرمانہ بھی عائد

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ثنا یوسف قتل کیس کے ملزم عمر حیات کو سزائے موت کا حکم سنا دیا اور ساتھ ہی 10 سال قید اور 2 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا، ایڈیشنل سیشن جج افضل مجو کہ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔فیصلے کے وقت مقتولہ ثنا یوسف کے والدین بھی عدالت میں موجود تھے، مقتولہ ثنا یوسف کے والد کا کہنا تھا کہ اس دن کا انتظار بہت دیر سے کر رہے تھے، انصاف کی روح کے مطابق جوڈیشری نے فیصلہ سنایا، صرف مجھے نہیں، پورے معاشرے کو انصاف ملا ہے۔ثنا یوسف کی والدہ کا کہنا تھا کہ ملزم کو سر عام پھان*سی ہونی چاہیے، لیگل ٹیم نے انصاف دلوانے کے لیے بہت محنت کی، بہت خوش ہوں کہ ہمیں انصاف ملا۔