415

تیزرفتار موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے نوجوان شدید زخمی


کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔مانکیالہ پل پر ڈرائیور محمد آصف اپنی گاڑی کا ٹائر بدل رہا تھا جبکہ بصیر نامی شخص ٹائر تبدیل کروانے میں اس کی مدد کر رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار کر بصیر کو زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔دریں اثناء جسوالہ موڑ پر موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے کار بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں بجلی کا کھمبا ٹیڑھا ہو گیا۔حادثہ میں کار ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا تا ہم گاڑی کو نقصان پہنچا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں