تھانہ مندرہ کی کاروایی ۔

مندرہ میں شادی کی تقریب پر پولیس کا چھاپہ، ڈانسرز سمیت 11 افراد گرفتار، 1.5 لاکھ روپے اور ساؤنڈ سسٹم برآمد
ایس ایچ او تھانہ مندرہ ملک تنویر اشرف ہمراہ ٹیم نے رات گئے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ڈانس پارٹی اور بلند آواز میں ساؤنڈ سسٹم چلانے پر چھاپہ مار کر تین لیڈی ڈانسرز سمیت 11 افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ 1 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی، ساؤنڈ سسٹم، ایمپلی فائر اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق چھاپہ مندرہ کے نواحی گاؤں میں ایک حویلی میں جاری شادی کی تقریب پر مارا گیا جہاں ڈانسرز کے ساتھ فحاشی اور بے ہودہ رقص کیا جا رہا تھا اور شرکاء کی جانب سے ڈانسرز پر رقم نچھاور کی جا رہی تھی۔
پولیس کے مطابق شادی بیاہ کی تقریبات میں غیر قانونی ساؤنڈ سسٹم، رات گئے فنکشنز اور فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔