تنخواہ دار طبقہ سب سے اگے!تین ماہ میں 144 ارب روپے کا ریکارڈٹیکس جمع

(پنڈی پوسٹ نیوز)پاکستان میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے جاری کردہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں تنخواہ دار طبقے نے ریکارڈ 144 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے۔ یہ رقم ملک کے دو بڑے کاروباری شعبوں، رئیل اسٹیٹ اور ریٹیلرز کے مجموعی ٹیکس (54 ارب روپے) سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سہ ماہی کے دوران رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے 35.2 ارب روپے اور ریٹیل سیکٹر سے محض 18.4 ارب روپے انکم ٹیکس وصول ہو سکا، جو تنخواہ دار طبقے کے مقابلے میں تقریباً 90 ارب روپے کم ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر ماہ تنخواہ سے براہ راست ٹیکس کٹنے کی وجہ سے یہ طبقہ ملکی ریونیو میں سب سے آگے ہے، جبکہ رئیل اسٹیٹ اور ریٹیل جیسے بڑے شعبوں سے ہدف کے مطابق ٹیکس حاصل نہ ہونا ٹیکس نظام میں واضح عدم توازن کو ظاہر کرتا ہے۔