207

بیٹی پیدا کرنے پر شوہرنے بیوی کا گلا کاٹ دیا

چکوال (نمائندہ پنڈی پوسٹ)قصبہ ڈھوک میاں محراب داخلی ڈھوڈا تحصیل چکوال علاقہ تھانہ ڈوہمن چکوال میں قتل کی لرزہ خیز واردات۔بیٹا پیدا نہ کرنے پر نوجوان لڑکی کو قتل کر دیا گیا ۔الفت نصیر نامی شخص نے تیز دہار آلہ سے اپنی بیوی کا گلا کاٹ دیا۔

ڈھوڈا ڈوہمن میں لرزہ خیز قتل کی واردات پر ڈی پی او چکوال کیپٹن(ر)واحد محمود نے نوٹس لیا جس کے بعد امجد محمود ایکٹنگ ایس پی انوسٹی گیشن چکوال، ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن چکوال، انچارج پولیس چوکی ملہال مغلاں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئے، علاقہ کو گھیرے میں لے لیا گیا، کرائم سین یونٹ اور PFSA کی ٹیم کو بھی موقع پر بلوالیا گیا

جسکے ذریعے تمام تر شواہد اکھٹے کیے گئے اور نعش کو قبضہ میں لیکر جسکو آئندہ ڈی ایچ کیو برائے پوسٹ مارٹم بھجوادیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق وجہ عناد گھریلو ناچاکی ہے،ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی چوآسیدن شاہ سرکل کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ریڈ کئے جارہے ہیں، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انشاء اللہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے گا۔مقتولہ کا تعلق گوجرخان کے علاقہ دولتالہ تراٹی سے بتایا جارہا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں