بلیو ورلڈ سوسائٹی مالکان کا اہم مہرہ بابو لوہار گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)غیر قانونی بلیو ورلڈ سٹی کے مالکان کے اہم مہرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گرفتار ملزم نے شناخت محمد فیاض عرف بابو لوہار کے نام سے ہوئی ہے

بابو لوہار چکری چونترہ میں قائم غیر قانونی بلیو ورلڈ سٹی مالکان کو پنجاب بھر سے بے روز گار، مجبور، غریب نوجوانوں کی کھیپ لاکر بغرض نوکری “سکیورٹی گارڈ” مہیا کرتا تھا جنہیں بعد ازاں اسلحہ تھما کر زمینوں پر ناجائز قبضوں و پولیس پر فائرنگ لیے استعمال کیا جاتا تھا ان میں سے متعدد نوجوانوں بشمول میانوالی کے دو غریب نوجوان ظفر اور امجد نے جب اس جرم کی دنیا سے آزادی چاہی نے بابو نے اپنے مالکان کے کہنے پر انہیں موت کے گھاٹ اتار کر اجتماعی قبروں میں دن کر دیا

بابو لوہار چکری چونترہ میں راولپنڈی پولیس کی وردی پہن کر نہ صرف مخلافین کے ڈیروں پر ریڈ کرتا رھا بلکہ انسانوں کو موت کے گھاٹ بھی اتارتا رہا،چکوال سی سی ڈی مطابق بابو لوہار اور اس کے ساتھی ارسلان عرف ڈھانچی کا ڈھوک محمد خان موڑ پر پولیس سے آمنا سامنا ہوا جہاں یہ دو کس بغرض ڈکیتی بیٹھے تھےدونوں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ سے اندھیرے میں بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے بعد ازاں دوران سرچ آپریشن بابو لوہار زخمی حالت میں پولیس کو مل گیا جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا