
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی 5 نومبر 2026 کی پریس ریلیز کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 7 فروری 2027 کو کرانے کا فیصلہ کیا ہےنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے چار رکنی بینچ نے چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کیس کی سماعت کی تھی یہپنجاب حکومت نے پہلے 15 دسمبر 2026 سے 15 جنوری 2027 کے درمیان انتخابات پر رضامندی ظاہر کی تھی بعد میں صوبائی کابینہ کمیٹی نے اسموگ شدید دھند خراب موسم ماہِ رمضان اور اسکول اساتذہ کی ان دنوں میں عدم دستیابی کے باعث اپریل 2027 میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی سفارش کی تھی
پھر صوبائی حکومت نے جنوری یا فروری 2027 کی تجویز دی الیکشن کمیشن نے اس درخواست کو مدنظر رکھ کر 7 فروری 2027 کی تاریخ طے کی ہے یہ پہلے مرحلے کی تاریخ ہے اس فیصلے سے بظاہر لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جسکی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں پہلا مرحلہ 7 فروری 2027 کو ہوگا جن میں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ہونگے ،دوسرا مرحلہ 14 فروری 2027 – ساہیوال، ملتان، بہاولپور ڈویژن تیسرا مرحلہ 21 فروری 2027 – راولپنڈی، سرگودھا، ڈی جی خان ڈویژن یعنی لودھراں میں پولنگ متوقع طور پر 14 فروری کو ہوگی۔30 نومبر 2026 تک کی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست دسمبر کے دوسرے ہفتے میں آویزاں کیجائے گی اسکے ساتھ ہی تفصیلی انتخابی پروگرام کا اعلان بھی متوقع ہے
وفاقی دارالحکومت میں پہلے ہی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ مقرر کی جا چکی ہے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں انتخابات بلدیاتی ایکٹ 2015 کے تحت منعقد ہونگے پنجاب میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 پہلے سے نافذ تھا تاہم 2015 میں اس میں اہم ترمیم کی گئی بلدیاتی ایکٹ 2015 ترمیم شدہ آرڈیننس/ایکٹ کے ذریعے یونین کونسلز اور بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں خواتین، مزدور، نوجوان، غیر مسلم پر انتخاب کا طریقہ کار، ووٹرز کا طریقہ اور پنجاب فنانس کمیشن (PFC) کی ساخت میں تبدیلیاں کی گئیں تھیں پنجاب میں 2015 کے بلدیاتی انتخابات سیاسی جماعتوں کے نشان پر کروانے کے لیے قانون کو حتمی شکل دی گئی تھی
اسلام آباد بلدیاتی ایکٹ 2015 میں بعد کی حکومتوں کے دوران 2023 اور 2024 میں مزید ترامیم کی گئیں اس بحث سے قطع نظر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حتمی تاریخ سامنے آنے پر سیاسی حلقوں میں ہلچل شروع ہو چکی ہے تاہم اکثریتی عوامی رائے ہے کہ پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے کا اعلان تو کر دیا ہے اور مرحلہ وار انتخابات کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے مگر اسکے باوجود انتخابات مقررہ وقت پر ہوتے نظر نہیں آ رہے آمدہ بلدیاتی انتخابات کی خاص بات یہ ہے کہ تحصیل کلرسیداں میں نئی حلقہ بندیوں کے تناظر میں نئی یونین کونسلز کا قیام عمل لایا گیا ہے جن میں یونین کونسل بشندوٹ کی تقسیم بھی شامل ہے الیکشن کمیشن کے حالیہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرقی یونین کونسل کو پٹوار سرکل کے مطابق یونین کونسل اراضی خاص کا نام دیا گیا
اس سے قبل متحدہ یونین کونسل بشندوٹ کے سیاسی منظر نامے پر سابق یوسی چیئرمین زبیر کیانی کی سیاسی گرفت خاصی مضبوط تھی جو سیاسی مخالفین کے مدمقابل ہمیشہ ناقابل شکست رہے جبکہ انکے دور میں یوسی بشندوٹ میں عوامی فلاحی ترقیاتی منصوبوں پر بڑی پیش رفت ہوئی ہےتاہم اب نئی یونین کونسل اراضی خاص کے قیام سے پٹوار سرکل اراضی خاص موضع بسنتہ و نندنہ جٹال سے امیدوار سامنے آنے کی توقع ہے آمدہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے فی الحال بہت سے غیر سنجیدہ اور غیر مصدقہ نام زیرگردش ہیں تاہم مرکزی امیدوار برادریوں سیاسی پارٹی وابستگی اور مقامی سیاسی دھڑوں کی مشاورت کے بعد منظرعام پر آئیں گئے تاہم امکان یہی ہے کہ مقامی سیاست کئی دھڑوں میں تقسیم ہو گی مگر بلدیاتی انتخابات کے موقعہ پر یوسی اراضی خاص سیاسی سرگرمیوں کا اکھاڑہ ہو گا
جہاں نئے سیاسی گٹھ جوڑ دیکھنے کو ملیں گے اور امیدوار تعمیری سیاست کرنے کی بجائے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی غرض سے میدان میں اتریں گے چونکہ نوزائیدہ یونین کونسل اراضی خاص کے قیام سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوام آنے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پرجوش ہے اب مقامی سیاستدانوں پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس موقعہ پر مثبت سیاست اور عملی سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کریں اور عوامی فلاحی ناطہ نظر کے تحت سیاسی عمل کا حصہ بنیں تاکہ علاقائی سطح پر عوام کے مسائل حل ہوں بلدیاتی انتخابات کے موقعہ پر مضبوط کردار رکھنے والے سیاسی زعماء ہی اکثر آزمائشوں کا سامنا کرتے ہیں مگر سرخرو وہی ہو گا
جس نے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہو گی کیونکہ اس بات میں دم ہے کہ اقتدار گھوڑے کی طرح ہوتا ہے یہ ہمیشہ اپنے سوار تبدیل کرتا رہتا ہےکل اس پر آپ سوار تھے تو آج کوئی اور ہے اور کل پھر کوئی اور ہوگا حقیقی سیاست اس بات کا مظہر ہوتی ہے کہ وہ عوامی ووٹوں سے منتخب ہو کر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنی مثبت سوچ اور رویہ کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی فلاحی اقدامات کے ذریعے عوام کے دلوں پر راج کرے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.