الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد پنجاب حکومت اور ای سی پی کی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے، ضروری رولز، ڈیٹا، نوٹیفکیشن اور نقشے مہیا کیے جائیں۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ ای سی پی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت اپنی اس ذمہ داری کو پورا کرے۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت ضروری رولز، ڈیٹا، نوٹیفکیشن اور نقشے مہیا کرے۔
چیف سیکریٹری پنجاب کا مؤقف ہے کہ حکومت پنجاب بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں مخلص ہے، پنجاب حکومت ڈیمارکیشن نوٹیفکیشن 22 دسمبر تک الیکشن کمیشن کو مہیا کر دے گی۔