وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اندازہ ہے بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتے، ان کو ریاست سے ٹکراؤ کی پالیسی سے نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسٹیبشلمنٹ اور اپنے لیڈر کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کی آفر کی ہے۔رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن 5 فروری کو پہیہ جام کر کے دیکھ لے اس کے بعد دوبارہ بات کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سمجھتی ہے کہ ان کی تحریک کی وجہ سے حکومت انہیں ٹریپ کرنے جا رہی ہے۔