کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ایس ڈی پی او کہوٹہ اور ایس ایچ او کہوٹہ بھی ہمراہ تھے،ایس پی صدر نے بٹلی کس، بیور، کروٹ اور آزاد پتن روڈ میں لگائی گئی سپیشل پکٹس کی سکیورٹی ڈیوٹیز چیک کیں ،اور ضروری ہدایات دیں، ایس ڈی پی او کہوٹہ اور ایس ایچ او کہوٹہ کو روزمرہ کی بنیاد پر پکٹس پر تعینات افسران و جوانوں کو چیک اورڈیوٹی کی حساسیت کے متعلق بریف کرنے کی سختی سے ہدایت ،تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ جاری ہے،انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کے نظام کو مزید فعال بنایا جا رہا ہےپکٹس ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوان بمطابق ڈیوٹی سرانجام دیں گے،پکٹس ڈیوٹی کے دوران عوام الناس کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آیا جائے،عوام الناس کے ساتھ بد اخلاقی اور بدسلوکی قطعاً قابل معافی نہیں۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.