104

ایدھی ویلفیئر سنٹر کوگیارہ لاکھ کا عطیہ

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم معروف معالج ڈاکٹر حبیب الرحمن نے اپنی ذاتی گراہ سے جہلم ایدھی ویلفیئر سنٹر کو ایمبولنس کی فراہمی کے لئے گیارہ لاکھ پچاسی ہزار روپے کا عطیہ کرکے زندہ دلی کا ثبوت فراہم کر دیا اس حوالے سے سرکل انچارج ایدھی سنٹر ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے ڈاکٹر شاہد تنویر اور دیگر کی موجودگی میں چیک وصول کیا، نیکی کے کاموں میں مالی معاونت پر سماجی اور شہری حلقوں کا ڈاکٹر حبیب الرحمن کو زبردست تعریفی الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا مذکورہ رقم کی فراہمی اور دیگر انسانی کاموں کو انجام منطقی تک پہنچانے کے لئے ڈاکٹر شاہد تنویر کی خصوصی دلچسپی اور معاونت شامل ہے، سرکل انچارج ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے ڈاکٹر حبیب الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خدمت کے جذبے کی اسی روش پر کام کرتے ہوئے دیگر مخیر حضرات کو بھی چاہیے کہ اسی طرح سماجی اداروں کی حوصلہ افزائی اور معاونت کریں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں