
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع پنڈی کے صدر جاوید اختر نے کہا کہ الخدمت دیگر شعبوں کی طرح ملک بھر میں صرف 60 ہسپتال چلا رہی ہے الخدمت رازی ہسپتال راولپنڈی کا آغاز صرف دو بیڈز سے ہواتھا آج اس کی تیرہ عمارتیں اڑھائی سو بیڈز پر مشتمل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں الخدمت میڈیکل سینٹر کے پہلے مرحلے میں جدید اور معیاری ڈائگناسٹک لیب کی تقریب دعا سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی اور و دیگر سیاسی سماجی رہنماؤں نے بھی شرکت کی جاوید اختر نے کہا کہ ہم نے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جو وسائل نہیں رکھتا اسے مفت علاج کی تمام سہولیات مہیا کی جاتی ہیں ہم نےکہوٹہ میں ہسپتال قائم کیا واہ کینٹ میں ڈاکٹر کمال رازی ہسپتال کا بہت جلد افتتاح کریں گے، آغوش کے لیئے 50 کنال اراضی مخیر شخص نے عطیہ کی تو دوسرے مخیر شخص نے اپنے خاندان کی جانب سے چار ارب کی لاگت سے تعمیر کا کام شروع کردیا ہے یہ خاندان اسے مکمل کرنے تک تمام فنڈز خود مہیا کرے گی۔بنوقابل حافظ نعیم الرحمان کا وژن تھا جس کے تحت 18 ہزار طلبہ طالبات کمیوٹر کورسز کر رہے ہیں 8 کمپیوٹر لیب ضلع بھر میں تیار ہیں مئی کے آخر تک تمام کو آپریشنل کردیا جائے گا۔جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر راجہ محمد جواد نے کہا کہ آج کلرسیداں میں جدید معیاری ڈائنگناسٹک لیب قائم کر رہے ہیں اسے بتدریج ہسپتال میں تبدیل کر کے دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں گردوں کے ٹرانسپلانٹ کے لیئے پچاس لاکھ کی لاگت آتی ہے بہت جلد رازی ہسپتال راولپنڈی میں یہ سہولت صرف پندرہ لاکھ میں مہیا کریں گے جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری توقیر اعوان نے کہا کہ کلرسیداں میں الخدمت ک دو ایمبولینسز خدمات سر انجام دے رہی ہیں تحصیل جوڈیشنل کمپلیکس اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں دو الگ الگ فلٹریشن پلانٹ قائم کر رکھے ہیں جن سے ریسکیو اور گرلز ہائی سکول کو بھی پانی مہیا کر رہے ہیں کلرسیداں اور سرصوبہ شاہ میں ہمارے سلائی سینٹر کام کر رہے ہیں اگلے چند ایام میں نوشاہی مسجد محلہ نوشاہی میں بھی فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر رہے ہیں کلرسیداں میں بنوقابل کلاسز کے ساتھ ساتھ 80 یتیم بچوں کی کفالت بھی کرتے ہیں،اکرام الحق قریشی نے کہا کہ میں نے دورہ ملتان میں کلرسیداں میں جدید معیارمیڈیکل لیب قائم کرنے کا خواب دیکھا تھا جس کی عملی تعبیر کے لیئے چالیس لاکھ کے قریب تمام فنڈز ہمارے قریبی ساتھیوں محمد اعجاز بٹ،قمر زمان منہاس،لالہ شبیر فیملی،چوہدری غالب حسین،محبوب چوھان،حاجی ریاست حسین اور محمد عرفان نے مہیا کیے ہیں ہم نے سب سے کم پر معیاری لیب کلرسیداں شہر میں قائم کر کی پہلی اینٹ رکھ دی ہے بہت جلد اسے میڈیکل سینٹر کا درجہ دیں گے اور انشااللہ بہت جلد اسے معیاری ہسپتال میں تبدیل کریں گے انہوں نے چیلنج کیا کہ ہماری لیب کے نرخ اتنے کم ہیں جنہیں غریب ترین شخص بھی بخوشی ادا کر سکتا ہے۔پاک ہانگ کانگ چیمبرز کے سربراہ چوہدری غالب حسین نے کہا کہ الخدمت کی خدمات کے ملک کے باہر بھی ہیں یہ لوگ عطیات کا درست استعمال کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ صدقہ جاریہ ہی بہترین سرمایہ کاری ہے۔
