راولپنڈی/رپورٹ:
اعوان چیمپئنز ٹرافی محض ایک کرکٹ ٹورنامنٹ نہیں بلکہ محنت، لگن، قربانی اور خوابوں کی تعبیر کا ایک سنہرا سفر ثابت ہوئی۔ اس یادگار ٹرافی ٹور کا باقاعدہ آغاز ٹورنامنٹ کے آرگنائزرز اور تمام شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ہوا، جہاں ہر مقام پر ٹرافی کا شاندار اور پرجوش استقبال کیا گیا۔
کئی دنوں تک یہ ٹرافی مختلف علاقوں اور ٹیموں کے درمیان گردش کرتی رہی، ہر دل میں جیت کی امید جگاتی رہی۔ کسی کو یہ اندازہ نہ تھا کہ آخر یہ اعزاز کس ٹیم کے نام ہوگا، تاہم تمام ٹیموں نے میدان میں جانفشانی، نظم و ضبط اور اعلیٰ کھیل کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
بالآخر قسمت نے اسی ٹیم کا ساتھ دیا جس نے ثابت قدمی، اتحاد اور بہترین قیادت کا عملی ثبوت دیا۔ آر سی سی رائیکا میرا کرکٹ کلب نے کپتان استاد زاہد کی زیرِ قیادت شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اعوان چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کر لی۔
ٹرافی ٹور اپنے اختتام پر ایک یادگار لمحے کے ساتھ کپتان استاد زاہد کی رہائش گاہ پر پہنچا، جہاں اس تاریخی سفر کا اختتام ہوا۔ یہ کامیابی صرف ایک ٹیم کی نہیں بلکہ عوام کی جیت تھی، جس نے اس ٹورنامنٹ کو حقیقی معنوں میں عوامی رنگ دیا۔
یوں آر سی سی رائیکا میرا کرکٹ کلب کو بجا طور پر اعوان چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن قرار دیا گیا۔
ایک سفر…
ایک خواب…
اور ایک چیمپئن! 🏆🏏🔥