90

اسرائیل اور بھارت کا ظلم اور بربریت زیادہ دیر تک نہیں چلے گا‘چوہدری محمد افسر شاہد

ڈڈیال (نمائندہ پنڈی پوسٹ )
وزیر حکومت چوہدری محمد افسر شاہد نے کہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں کشمیریوں پر بھارت کی طرف سے کیے گئے ظلم اور بربریت زیادہ دیر تک

نہیں چلے گا شہدا ء کا مشن جاری و ساری رکھیں گے شہیدوں کا خون رنگ لائے گا 13جولائی 1931ء ڈوگرہ فوج نے ظلم کی جو تاریخ رقم کی تھی اس کی مثال کہیں بھی نہیں ملتی اقوام متحدہ کشمیریوں اور فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ڈڈیال کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس موقع پر چیئر مین ترقیاتی کمیٹی چوہدری الطاف ارشد،اور دیگر بھی موجود تھے وزیر حکومت نے اس موقع پر مزید کہا کہ آج کشمیری 1931کے شہداء کی یاد میں بھرپور جزبے سے یوم شہداء کشمیر منائیں انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کر کے ظلم اور بربریت شروع کی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل مسلمانوں کی نسل کشی کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو مسلمانوں پر کیے ظلم کا حساب دینا ہو گا ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں