224

آزاد کشمیر ‘عام انتخابات رینجرزکی زیرنگرانی ہوں گے

مظفرآباد(نیٹ نیوز)چیف الیکشن کمشنرآزاد کشمیر نے وفاقی وزیر داخلہ کو خط تحریر کیا ہے جس میں انتخابات میں سیکورٹی کیلئے رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کی گئی۔ وزیرداخلہ شیخ رشید نے درخواست قبول کرلی اوررینجرز تعیناتی کی منظوری دےدی۔25 جولائی کو آزاد کشمیر انتخابات میں رینجرز سیکورٹی فرائض انجام دیں گے۔آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیے کے مطابق قانون ساز اسمبلی کی آزاد کشمیر کیلئے 33 نشستوں اور مہاجرین جموں و کشمیر کے 12 حلقوں میں انتخابات کیلئے پولنگ 25 جولائی کو ہوگی۔رواں الیکشن میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں 4 انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔آزاد کشمیر انتخابات خواتین کی کثیر تعداد میدان میں عام انتخابات کیلئے 21 جون تک کاغذات نامزدگی داخل کروائے گئے اور 22 جون تک کاغذات کی جانچ کی گئی۔الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق 28 اور 29 جون تک کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کرائے جاسکیں گے جبکہ 30 جون تک اپیلیں کی جاسکیں گی اور 2 جولائی تک کاغذات نامزدگی کی واپسی ہوگی۔آزاد کشمیر انتخابات 25 جولائی کو ہونگے، آزاد کشمیر انتخابات میں 28 لاکھ17 ہزار 90 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 347 اور خواتین ووٹرز 12 لاکھ 97 ہزار 747 ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں