گوجرخان:چور اسسٹنٹ کمشنر دفتر کے سامنے سے نیا موٹرسائیکل لے اڑے

گوجر خان (عامر وزیر ملک) موٹر سائیکل چوروں کا پولیس اور انتظامیہ کو کھلا چیلنج احاطہ تحصیل اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے سامنے سے اپلائیڈ فار ہنڈا 125 چند منٹوں میں چوری ۔پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی محافظ اسکواڈ بھی متحرک ۔تفصیلات کے مطابق معروف تاجر برٹش کلاتھ کے مالک سفیر بٹ اپنے کسی کام کے لئے تحصیل آفس گئے انہوں نے اپنا نیا ہنڈا موٹر سائیکل احاطہ تحصیل میں پارک کیا چند منٹ بعد واپس آئے تو موٹر سائیکل غائب تھا جسے نامعلوم چور لے کر غائب ہو گئے اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں