گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجر خان کے سابق ناظم اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد عظیم نے گزشتہ روز ایک چیلنج دیا جس کا لب لباب یہ تھا کہ گوجرخان کی تمام سیاسی جماعتوں کے وہ رہنماء جو انتخابات میں حصہ لیتے رہے اور مختلف عہدوں وزیر اعظم،وفاقی و صوبائی وزیر،پارلیمانی سیکرٹریز رہے ہیں یکم نومبر دن دو بجے مرکزی جامع مسجد گوجر خان میں آئیں اور قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر قسم دیں کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں ملنے والے فنڈز سمیت دیگر معاملات میں کرپشن نہیں کی چیلنج چیئرمین یوسی کونسل گلیانہ میاں عامر رحمن نے قبول کر لیا ہے عامر رحمن کا شمار تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفقاء میں ہوتا ہے
117