گوجرخان میں نومولود قتل کیس، پولیس نے پردہ فاش کر دیا

گوجرخان: تھانہ جاتلی کی حدود کینٹ روشن میں پیش آنے والے 11 دن کے نومولود بچے کے افسوسناک قتل کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔

پولیس تحقیقات کے مطابق نومولود بچے کو سگی تائی نے قتل کرنے کے بعد کنویں میں پھینک دیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ جاتلی کے ایس ایچ او جمال نواز اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ علاقے میں واقعے پر شدید غم و غصے کی فضا پائی جاتی ہے جبکہ اہل علاقہ نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا ہے۔

مزید تفصیلات تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔