گوجرخان،قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری گرفتار

گوجر خان(پنڈی پوسٹ نیوز)گوجر خان پولیس کی کارروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری گرفتار،اشتہاریوں نے سابقہ دشمنی پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے شہری کو قتل کردیا تھا،اشتہاری دسمبر 2023 سے پولیس کو مطلوب تھے،گوجر خان پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا،اشتہاریوں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،ایس پی صدر