کلرسیداں (یاسر ملک)
گاؤں جھمٹ سے تعلق رکھنے والا ایک محنت کش نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ متوفی نوجوان تنویر ولد محمد اسماعیل پیشے کے لحاظ سے بائیکیا ڈرائیور تھا اور اپنے گھر کا واحد کفیل تھا۔ حادثہ ٹی چوک روات میں اس وقت پیش آیا جب تنویر معمول کے مطابق سواری چھوڑنے کے بعد واپس آ رہا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار کار نے اسے زور دار ٹکر مار دی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی تنویر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کیا جانے لگا، تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.