اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم شیریں گل نے یومِ علیؓ کے موقع پر تحصیل کہوٹہ کی امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں کہ مجالس اور جلوسوں کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر سکیورٹی اقدامات کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یومِ علیؓ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔