137

کہوٹہ، ایمبولینس ڈرائیور کا بیٹا نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آج صبح تقریباً گیارہ بجے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال کہوٹہ میں تعینات ایمبولینس ڈرائیور ارمان واجد ولد واجد محمد کے سات سے آٹھ سالہ بیٹے کو نامعلوم افراد نے گلا دبا کر بے دردی سے قتل کر دیاواقعے کے فوری بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہےتاحال قتل کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہےارمان واجد اور اہل خانہ واقعے سے شدید صدمے کی حالت میں ہیں۔

مقامی افراد نے بھی واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایاجائے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں