کہوٹہ (ندیم آزاد،نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ شہر چوروں اور ڈکیتیوں کے رحم و کرم پر آئے روز چوری ڈکیتی عوام عدم تحفظ کا شکار دوکاندار غیر محفوظ.کہوٹہ شہر اور گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں اضافہ شہری آئے روز لٹنے لگے. تفصیلات کے مطابق دن دھاڑے کے تھانہ کہوٹہ سے آدھا کلو میٹر دور شہر کے وسط میں واقع المدینہ موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات ڈاکو اسلحہ کے زور پر بڑے اطمینان سے دوکاندار سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا جسے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ کر ابتدائی تحقیق شروع کر دی یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ڈاکو یونیک موبائل کے مالک سے ساڑھے تین لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے تا حال ان کا بھی کوئی سوراخ نہ مل سکا
199