کھیوڑہ کار اور موٹر سائیکل میں تصادم دو افراد شدید زخمی


کھیوڑہ، چوآسیدن شاہ روڈ کے پہاڑی علاقے ککری والے موڑ پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان  تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں پنڈدادنخان کے دو موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ایک زخمی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔
ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا۔