کوٹلی میں جمعہ بازار گاڑیوں کی بڑی منڈی میں تبدیل، بولی کے ذریعے گاڑیوں کی فروخت کا انوکھا آغاز

کوٹلی (نامہ نگار) — آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں جمعہ بازار نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں اب گاڑیوں کی بڑی منڈی قائم ہو چکی ہے اور بولی کے ذریعے گاڑیاں فروخت کی جا رہی ہیں۔ عوام کی بڑی تعداد نے بازار کا رخ کیا اور جدید و نت نئی گاڑیوں کا مشاہدہ کیا۔

اس منفرد انداز کی گاڑیوں کی فروخت کے پہلے مرحلے میں راجہ جمیل بازی لے گئے، جنہوں نے کامیاب بولی دے کر سب کو حیران کر دیا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا بازار ہے جہاں اس قدر منظم انداز میں بولی لگا کر گاڑیوں کی خرید و فروخت کی جا رہی ہے۔

منتظمین کے مطابق اگلے جمعہ کو موٹر سائیکل کی قرعہ اندازی بھی کی جائے گی، جس نے عوامی دلچسپی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا، جہاں بازار میں ایک طرف خرید و فروخت ہو اور دوسری طرف تفریح کا عنصر بھی موجود ہو۔

کوٹلی کا جمعہ بازار اب صرف اشیائے ضروریہ کی خریداری کا مرکز نہیں رہا بلکہ اب یہ ایک خودمختار گاڑیوں کی منڈی بنتا جا رہا ہے، جس نے کاروباری حلقوں اور عوام دونوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں