کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کی درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تحصیل کلر سیداں ہسپتال میں ٹراما سنٹر کے قیام کیلئے 40کروڑ روپے کی رقم مختص کر دی ۔ یہ بات ایم ایس ڈاکٹر عابدو پروین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔
انہوں نے بتایا کہ بلڈنگ کی تعمیر کیلئے27کروڑ روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں جبکہ13کروڑ روپے کی رقم سی ٹی سکین سمیت دیگر مشینری کی خریداری کےلئے مختص کی گئی ہے۔ ایم ایس نے بتایا کہ ٹھیکیدار کی عدم دلچسپی سےٹی ایچ کیو ہسپتال میں سولر سسٹم تا حال فعال نہیں کیا جا سکا۔