کلرسیداں سٹی ٹریفک پولیس کی ماہِ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ، 16 لاکھ 91 ہزار روپے جرمانے وصول

کلرسیداں (یاسر ملک) کلرسیداں سٹی ٹریفک پولیس کی ماہِ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ، 16 لاکھ 91 ہزار روپے جرمانے وصول۔سٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں نے ماہِ ستمبر 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دورانِ کارروائی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے۔

اس دوران 2050 چالان جاری کیے گئے اور مجموعی طور پر 16 لاکھ 91 ہزار 600 روپے جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کرایا گیا۔تفصیلات کے مطابق کارروائیاں ٹریفک انچارجز سجاد احمد قریشی، راجہ نجم الحسن، عامر رحمان کی نگرانی میں عملہ بلال اشرف، عنصر قریشی، چوہدری ماجد، محمد ظہیر، وسیم رضا، حافظ مدثر اور راشد کیانی نے انجام دیں۔اس کاروائی کے دوران انہوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں مسافروں کی اوورلوڈنگ پر 156 چالان،سامان کی اوورلوڈنگ پر 118 چالان،ون وے کی خلاف ورزی پر 182 چالان،بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر 260 چالان،کم عمر ڈرائیورز کے خلاف 72 چالان،گاڑیوں کی فٹنس نہ ہونے پر 122 چالان،روٹ پرمٹ نہ رکھنے پر 122 چالان اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 233 چالان شامل ہیں۔

ٹریفک پولیس کلرسیداں کے انچارج سجاد قریشی کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات اور مشکلات سے بچا جا سکے۔