کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کلر سیداں کی حدود میں قتل کی دو مختلف وارداتوں میں ملوث تین افراد کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا ہے۔دوران تفتیش ملزمان نے قتل کی وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ملزمان مصائب حسین اور مسرت حسین سکنائے پارا چنار نے 6 جنوری 2021 کو شاہ باغ کے علاقے میں 60 سالہ ملیشیئن پلٹ ڈاکٹر سعادت اللہ کو قتل کر دیا گیا تھا۔2007 میں مقتول سعادت اللہ جو پہلے بھی شادی شدہ تھا نے ملزم مسرت کی منگیتر کیساتھ زبردستی شادی کر لی تھی جس پر ملزم مسرت کو رنج تھا۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ قتل کے دوسرے واقعہ جس میں رانا شاہد محمود نامی دودھ دہی فروش کو قتل کر دیا گیا تھا کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ملزم عثمان سکنہ مرزا کمبیلی جو قتل کی واردات میں مرکزی ملزم قیصر محمود کیساتھ بطور ڈرائیور کام کرتا تھا وقوعہ کے روز مقتول کو اغواء کرنے اور پھر نعش کو ٹھکانے لگانے کے وقت ملزم قیصر کے ہمراہ تھا۔یاد رہے کہ قتل کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم قیصر اور اس کا بیٹا بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔
573