کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلر سیداں کے نواحی علاقہ موہڑہ وینس کنوہا میں جہانگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام حاجی جاوید اختر نے کنوہا میں سرکاری تعلیمی اداروں میں غریب اور مستحق طلباء و طالبات میں فری کتب تقسیم کی ہیں۔انہوں نے اس سے قبل نجی تعلیمی اداروں میں بھی غریب طلباء و طالبات میں یونیفارم، کتابیں، بیگز اور دیگر ضروری سٹیشنری تقسیم کر چکے ہیں جبکہ ہر سال ماہ رمضان میں رمضان اور عید پیکج کے تحت مستحقین میں راشن بھی تقسیم کر رہے ہیں۔علاقہ کے عوام نے ان کے اس خیر سگالی جزبے کی تعریف کی ہے۔