108

کلر سیداں کے عوام جدید انٹرنیٹ سہولیات سے محروم، پی ٹی سی ایل کی ناقص کارکردگی پر شدید احتجاج

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں ٹیلی فون ایکسچینج کی حدود میں رہائش پذیر شہریوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی ناقص خدمات اور جدید انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی عدم فراہمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مقامی عوام کا کہنا ہے کہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں بھی علاقے میں فلیش فائبر سروس دستیاب نہیں، جس کے باعث طلبہ، آن لائن فری لانسرز، کاروباری افراد اور عام صارفین شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے بعض ملازمین خود عوام کو نجی کمپنیوں سے فائبر انٹرنیٹ لینے کا مشورہ دے رہے ہیں، جو قومی ادارے کی ذمہ داریوں پر سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی سی ایل جدید سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہے تو عوام کو اس کی پرانی اور غیر موثر سروس استعمال کرنے پر کیوں مجبور کیا جا رہا ہے؟

عوامی نمائندوں اور سماجی کارکنان نے حکومت، وزارتِ آئی ٹی اور پی ٹی سی ایل کی اعلیٰ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کلر سیداں ایکسچینج کو فوری طور پر فلیش فائبر نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے تاکہ مقامی افراد بھی ملک کے دیگر شہروں کی طرح تیز رفتار اور قابل اعتماد انٹرنیٹ سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں