کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔اہل اسلام پورہ ساگری محمد سلیم نے پولیس کو بتایا کہ سنہ 2022 میں محمد ایاز سکنہ بہارہ کہو اور طاہر محمود ولد محمد ریاست سکنہ چوآ خالصہ نے موضع پنجگراں کی 8 کنال 6 مرلے اراضی کا جھوٹا سودا طے کیا۔
انہوں نے مبینہ طور پر پاور آف اٹارنی اور فرد ملکیت دکھا کر سات کروڑ روپے مالیت کا معاہدہ کیا اور گواہان کی موجودگی میں اسٹام پیپر تحریر کرتے ہوئے 6 لاکھ 50 ہزار روپے بطور ایڈوانس وصول بھی کر لیے۔مدعی کے مطابق کافی عرصہ گزر جانے کے باوجود نہ تو زمین اس کے نام منتقل کی گئی اور نہ ہی رقم واپس کی گئی۔
بعدازاں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے جعلی کاغذات کے ذریعے اسے دھوکہ دے کر ساڑھے چھ لاکھ روپے ہتھیا لیے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔