کلر سیداں میں بجلی چوری بے نقاب، صارف کے خلاف مقدمہ درج

کلر سیداں ( نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں میں بجلی چوری پر صارف کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ائیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ کی ڈیٹکشن ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کی اور صارف بشارت علی سکنہ سہوٹ بگیال کے خلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔

ڈیٹکشن ٹیم کے مطابق صارف کے میٹر کی جانچ پڑتال کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ پی وی سی تار کے ساتھ کنڈا لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ جس پر ٹیم نے موقع پر موجود پی وی سی تار اور کنڈا تار اتار کر بذریعہ فرد قبضہ میں لے لیا۔ایسکو حکام کے مطابق مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔