کلر سیداں( نمائندہ پنڈی پوسٹ ) افسانہ حنیف زوجہ سہیل محمود سکنہ موہڑہ کرپال نے سی پی او راولپنڈی کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ اسکے خاوند نے تین ماہ قبل مجھے اور میری چار بیٹیوں کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا ہے اور میں اج کل اپنی والدہ کے ہاں رہائش پذیر ہوں ۔
گزشتہ روز بھی میرا خاوند میری والدہ کے گھر میں داخل ہو گیا اور گالم گلوچ کیساتھ مار پیٹ کی ۔بیوی کے مطابق اس کا خاوند شراب پیتا ہے اور گلی میں آ کر پسٹل سے ہوائی فائرنگ کرتا ہے اور میری فیملی کو ڈراتا دھمکاتا ہے ۔مورخہ 17 فروری،میرے خاوند نے میرا ،میری ماں اور بہن کا راستہ روک کر ہوائی فائرنگ کی پتھر بھی مارے۔
بیوی نے الزام لگایا کہ اس کا خاوند ایک نفسیاتی مریض اور نشے کا عادی ہے جس کی وجہ سے مجھے ، میرے بچوں اور ماں باپ کو اس سے سخت جان کا خطرہ ہے اور وہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔میں نے اس سے قبل ایک عدد درخواست ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں کو بھی دی تھی جس پر پولیس نے ہم دونوں کو شام چار بجے تھانے طلب کیا مگر میرا خاوند تھانے نہ آیا ۔
دوبارہ درخواست کے بارے میں پتہ کیا تو اے ایس آئی رفیق نے ایک بار پھر تھانے حاضر ہونے کا کہا ۔ پولیس والے مجھے تھانے طلب کر لیتے ہیں مگر میرے خاوند کیخلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.