کلرسیداں ( نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں میں رکشہ ڈرائیور سے لوٹ مار، تشدد میں ملوث 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے کلرسیداں دہان گلی روڈ پر موہڑہ دھیال کے قریب رکشہ ڈرائیور کو روک کر رقم چھیننے اور تشدد کرنے کے واقعے میں ملوث چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق رکشہ ڈرائیور جازب حسین بکنگ پر سواریاں گاؤں سے کلر سیداں لے جا رہا تھا کہ موہڑہ دھیال کنوہا کے قریب ملزمان نے اسے روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی کر دیا، بعد ازاں نقدی چھین کر موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان گلفراز، محمد سرفراز، فیصل گلزار، فدا حسین سکنہ جسوالہ، وحید اقبال سکنہ سہوٹ اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں درج ہے کہ گلفراز نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہے ہمارے حوالے کر دو ورنہ فائر کر دیں گے، جس پر ملزمان نے رکشہ ڈرائیور کی جیب سے 37 ہزار 800 روپے نقدی، شناختی کارڈ اور موبائل فون چھین لیا۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.