کلر سیداں اور گردونواح میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، شہری پریشان

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں اور گردونواح میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، شہری پریشان۔کلر سیداں اور نواحی علاقوں میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے جس نے شہریوں کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یوسی بشندوٹ کے گاؤں ڈھوک خان زمان کی مسجد سے رات کی تاریکی میں ایک مرد اور خاتون کار میں آ کر یو پی ایس چرا کر لے گئے۔ اسی طرح شہزاد خالد سکنہ پکیاں قبراں نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ نامعلوم افراد اس کا ایک بکرا اور ایک بکری چرا کر لے گئے۔ادھر نقیب الرحمان نے پکار 15 پر اطلاع دی کہ وہ سہوٹ حیال کرکٹ گراؤنڈ میں میچ دیکھنے گیا تھا جہاں سے اس کا قیمتی موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا۔اہل علاقہ نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی وارداتوں کے تدارک کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔