کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) لیاقت علی سکنہ چوکپنڈوری نے مقدمہ درج کروایا کہ میں شادی شدہ ہوں اور میری تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں، ایک بیٹا اور بیٹی شادی شدہ ہیں ۔
گزشتہ روز میں اپنے گھر والوں کیساتھ گھر میں کھانا کھا رہا تھا کہ بوقت قریب 7 بچے شام، میری بیٹی مسماۃ عریبہ جس کی عمر 23 برس ہے اپنے فون پر کسی سے باتیں کرتے ہوئے اچانک گھر سے باہر چلی گئی
جو کافی دیر تک واپس گھر نہ آئی جو مجھے معلوم ہوا کہ میری بیٹی عروج نامی لڑکی اور اسد نامی لڑکے سے فون پر رابطے میں تھی جو مجھے قوی یقین ہے کہ مسمی اسد اور عروج دونوں نے مل کر میری بیٹی کو ورغلا پھسلا کر اغوا کر لیا ہے ۔