آغوشِ نورانی فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) کی چیئرپرسن اور معروف ادیبہ و مصنفہ نورین اسلم المعروف “نورانی باجی” کے صاحبزادے، ڈاکٹر حسنین شیخ
ابنِ نورانی کی پہلی تصنیف “نانا ابو کی باتیں (امیر ہونے کے راز)” کی تقریبِ رونمائی ہمسفر میریج ہال، ہٹیاں اٹک میں نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔







تقریب کی نظامت معروف ادیب و کالم نگار سردار اظہر رشید چغتائی نے انجام دی، جب کہ صدرِ محفل کے فرائض ممتاز ادیب شاعر دانشور ڈاکٹر عبید بازغ امر نے سرانجام دیے۔
مہمانانِ اعزاز میں پیر علامہ عبدالمنان سراۓ سالہ (ہری پور)، خان پرویز خان عرف خان بابا (نوشہرہ) اور مولانا عبداللہ شامل تھے۔
اس پُرمسرت تقریب میں صاحبزادہ کامران تبسم نوری، نوید قادری، زیارت خان غرشین ، ملک اعجاز (امریکہ)، صحافی ملک خالد، ندیم قمر، شہزاد خٹک، ڈاکٹر جاوید شیخ، حاجی عبدالباقی کاکڑ (بلوچستان)مولانا سلطان ،نوید احمد، منیر احمد سوشل ورکر ، صحافی و کالم نگار اقبال زرقاش،ماہر تعلیم محمد انور ،امجد اقبال ملک اور نورانی باجی سمیت معزز خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسنین شیخ کی علمی کاوش کو سراہا اور کہا کہ وہ ادب کی دنیا میں ایک تازہ دم، باوقار اور بافکر اضافہ ہیں۔ ان کی یہ کتاب نوجوان نسل کے لیے رہنمائی اور فکری تربیت کا سامان فراہم کرے گی۔
آخر میں ڈاکٹر حسنین شیخ ابنِ نورانی نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی کتاب تمام معزز مہمانانِ گرامی کو تحفتاً پیش کی۔ تقریب دعا اور دعائیہ کلمات پر اختتام پذیر ہوئی۔