مری(اویس الحق سے)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایات پر ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں انسدادی اقدامات تیز، طبی و حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری۔ضلع مری میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور متاثرہ آبادی کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایت پر جامع انسدادی مہم جاری ہے۔
محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 کی مشترکہ ٹیموں نے پھگواڑی، نمب رومال اور لوئر بلٹ جیسے حساس علاقوں میں مربوط کارروائیاں عمل میں لائیں ہیں۔مہم کے دوران مقامی رہائشیوں میں مچھر دانیاں، ریپیلنٹ لوشن، ڈینگی سے بچاؤ کی ادویات اور آگاہی مواد تقسیم کیا گیا جبکہ گھر گھر جا کر شہریوں کو حفاظتی تدابیر کے بارے میں آگاہ بھی کیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں ریسکیو رضاکاروں، مقامی قیادت اور محکمہ صحت کے عملے نے اس عمل میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر مری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ مری نے ڈینگی کے پھیلاؤ پر بڑی حد تک قابو پالیا ہے، مگر ہم اس وقت تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے جب تک متاثرہ علاقوں، خصوصاً یونین کونسل پھگواڑی، سے ڈینگی کا مکمل خاتمہ یقینی نہیں بنا لیا جاتا۔
ڈی،سی مری کے کہا کہ ڈینگی کی صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھنے کے لیے روزانہ آر، ایچ، سی پھگواڑی میں فیلڈ رپورٹس اور حکمت عملی کے حوالے سے اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں، تاکہ انسدادی اقدامات کی مؤثر نگرانی اور فوری فیصلوں کو ممکن بنایا جا سکے۔
ایسے میں ضلعی انتظامیہ مری عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے صفائی، پانی کی نکاسی اور ذاتی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، اور کسی بھی مشتبہ علامات کی صورت میں فوری طور پر قریبی طبی مرکز سے رجوع کریں اس موقع پر کہا گیا کہ احتیاط، صفائی اور بروقت علاج ہی ڈینگی سے بچاؤ کا واحد حل ہے۔